پاکستان تائیکوآنڈو فیڈریشن نے ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ کیلئی5رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

بدھ 16 مئی 2018 22:15

پاکستان تائیکوآنڈو فیڈریشن نے ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان تائیکوآنڈو فیڈریشن نے ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ کیلئی5رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ نے اے پی پی کو بتایاکہ چیمپین شپ 22 سے 28 مئی تک ویتنام میں کھیلی جائے گی جس میں 3کھلاڑی اور 2آفیشل جائیں گے، کھلاڑیوں میں شاہ زیب خان، عمر سعید اور علی زر اقبال شامل ہیں جبکہ آفیشل میں اسلام آباد تائیکو آنڈو ایسوسی ایشن کے صدر جلال حیدر خان بطور منیجراور کورین کوچ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سے ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کیا ہے۔ توقع ہے کہ قومی ٹیم چیمپین شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرکے کامیابی سمیٹے گی۔

متعلقہ عنوان :