میرپورشہرکے اندر ناجائز تجاوزات کے خاتمے، اوورلوڈنگ ، سٹریٹ لائٹس کی بحالی ‘ منگلا میرپورڈیول کیرج روڈ کے علاوہ نیوسٹی میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی،

مرمتی ، صحت وصفائی ، عوام الناس کوماہ رمضان المبارک میں روزمرہ اشیاء خوردونوش کی سستی اورمعیاری فراہمی ، لاء اینڈ آرڈر اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد طیب کا ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب

بدھ 16 مئی 2018 20:53

میر پو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد طیب نے کہاہے کہ میرپورشہرکے اندر ناجائز تجاوزات کے خاتمے، اوورلوڈنگ ، سٹریٹ لائٹس کی بحالی ، منگلا میرپورڈیول کیرج روڈ کے علاوہ نیوسٹی میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی، مرمتی ، صحت وصفائی ، عوام الناس کوماہ رمضان المبارک میں روزمرہ اشیاء خوردونوش کی سستی اورمعیاری فراہمی ، لاء اینڈ آرڈر اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی راشدنعیم ، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا، ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، ڈائریکٹرسٹیٹ ایم ڈی ایچ اے سردارخالد محمود، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری عبدالمالک، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طاہرمحمودمرزا، ڈائریکٹرایڈمن ایم ڈی اے امجدعلی مغل، چیف آفیسر ضلع کونسل ارشدمحمود چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی اے کلیم احمدجرال، ایکسین ہائی وے طاہرمحمود بٹ، ایکسین پبلک ہیلتھ راجہ فرید، ایس ڈی او برقیات شوکت سرفراز عباسی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر میرپورڈویژن چوہدری محمدطیب نے کہاکہ میرپورشہرمیں ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کوپانی، بجلی،امعیاری اشیائکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ شہرکے اندربلاتفریق ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور ٹریفک اوورلوڈنگ کے خاتمے کوبھی یقینی بنایاجائے۔شہرکے اندر، علامہ اقبال روڈاور نیوسٹی میںسٹریٹ لائٹس کوبحال کیاجائے ، ٹریفک سگنل کے نظام کوموثربنایاجائے۔

صحت وصفائی کے لیے بھی مزیداقدامات اٹھائے جائیں تاکہ میرپورکی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوسکے۔ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس راشدنعیم نے کہاکہ شہریوں کے مسائل اور ان کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے جس کوپورا کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے پولیس اپنے فرائ ض منصبی سرانجام دے رہے ہیں گشت کویقینی بنایاجارہاہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے قانون وقاعدے کے مطابق بھرپوراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں قانون شکن کے لیے کوئی رورعایت نہیں ہے ۔