سروس ٹریبونل آزاد جموں وکشمیر 21سے 30مئی تک سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کرے گا

بدھ 16 مئی 2018 20:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) سروس ٹریبونل آزاد جموں وکشمیر 21سے 30مئی 2018 تک سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر سروس ٹریبونل چوہدری اشفاق احمد سوموار 21مئی سے بدھ 30مئی تک سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ ٹریبونل ہذا کے مجوزہ دورہ کے دوران سول جج کورٹ نمبر 2میرپور تفویض شدہ اختیارات کی روسے بطور رجسٹرار جبکہ ناظر عدالت بحیثیت ریڈر سروس ٹریبونل سرکٹ میر پور اضافی فرائض بھی سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :