بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی‘ آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

کشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ کیے جانے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے‘کشمیر میں فوج کی جانب سے عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنے کیلئے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی‘ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 20:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں سرگرم آزادی تحریک کے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی فیصلہ لینا ٹھیک نہیں رہے گا جبکہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے دوٹوک الفاظ میں سیز فائر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ کیے جانے تک جنگجو مخالف ا?پریشن جاری رہیں گے۔وزیر دفاع نرملاسیتارمن نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنگ کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر میں فوج کی جانب سے عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنے کے لیے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں جموں و کشمیر میں انتہاپسندی کا خاتمہ کرنے کے لیے کامیابی سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں اور کارروائیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔