بنگلہ دیش،72 سالہ خالدہ ضیاکی رہائی کے احکامات جاری

بدھ 16 مئی 2018 22:03

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) 72سالہ بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے خلاف جاری کرپشن کیس میں ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، جس بنیاد پر ڈھاکہ کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ ضیا کو اس سال فروری میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ وہ اپنے خلاف الزمات اور مقدمے کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ انہیں جیل سے کب رہا کیا جائے گا۔