ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کے احکامات صادر کر دئیے

انقرہ حکومت نے یہ قدم غزہ میں اسرائیلی بربریت پر بطور احتجاج اٹھایا،ترک وزیر خارجہ

بدھ 16 مئی 2018 22:03

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کیاحکامات صادر کر دئیے،انقرہ حکومت نے یہ قدم غزہ میں اسرائیلی بربریت پر احتجاجاً اٹھایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے استنبول میں تعینات اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی ترکی چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے وطن واپس جائیں۔

(جاری ہے)

یہ پیش رفت آج بدھ کی صبح ہوئی جبکہ منگل کو انقرہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔ انقرہ حکومت نے یہ اقدامات غزہ پٹی میں حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجا اٹھایا ہے۔ ترکی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال اور امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی پر کڑی تنقید کرتا آیا ہے۔ یہ معاملات اور ان پر انقرہ کی کھلی تنقید، دونوں ملکوں کے مابین ایک سفارتی تنازعے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :