افغانستان،غزنی میں سکیورٹی فورسز اور طالبان مابین شدید لڑائی جاری

21پولیس اہلکار جاں بحق ،پولیس ہیڈ کواٹر نذر آتش،رکن صوبائی کونسل ناصر احمد فقیری

بدھ 16 مئی 2018 22:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) افغان صوبے غزنی میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین شدید لڑائی جاری ہے،21پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں،پولیس ہیڈ کواٹرز نذر آتش کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقافغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ صوبائی کونسل کے ایک رکن ناصر احمد فقیری نے کہا ہے کہ کم از کم پانچ اضلاع میں لڑائی اس وقت بھی جاری ہے، جس میں اکیس پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ فقیری کے مطابق یہ چھڑپیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب شروع ہوئیں جو اب تک جاری ہیں۔ ضلع جغتو میں جنگجوں نے پولیس ہیڈ کواٹرز کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔