بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے بین الاقوامی سمٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد جاری ہے،

چینی ترقی و اصلاحات کمیٹی فورم میں کیے گئے کل 279 فیصلوں میں سے 255منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ،من وے

بدھ 16 مئی 2018 22:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) چینی ترقی و اصلاحات کمیٹی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈکے حوالے سے بین الاقوامی سمٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد جاری ہے، مذکورہ سمٹ فورم میں کیے گئے کل 279 فیصلوں میں سے 255منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطا بق چینی ترقی و اصلاحات کمیٹی کے ترجمان من وے نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے سال منعقد ہونے والے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون سمٹ فورم کے نوے فیصد فیصلوں پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

ان میں اہم تعمیراتی منصوبوں ، تجارتی و صنعتی تعاون و سرمایہ کاری ، مالیاتی سروس اور ثقافتی تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سمٹ فورم میں کل دو سو اناسی فیصلے کئے گئے تھے۔ ان میں سے دو سو پچپن منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔اس وقت تک چین کے کل اٹھاسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق باہمی تعاون کے حوالے سے ایک سو تین معاہدے طے پا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :