آزاد کشمیر میں فنی تعلیم کا فروغ‘ اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا فیز ون مکمل، فیز ٹو کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

یونی کان پرائیویٹ لمیٹڈ کے سب کنٹریکٹر عظیم خان اینڈ کو کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 21:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) آزاد کشمیر میں فنی تعلیم کا فروغ، اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا فیز ون مکمل، فیز ٹو کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں، یونی کان پرائیویٹ لمیٹڈ کے سب کنٹریکٹر عظیم خان اینڈ کو نے انسٹی ٹیوٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کروایا، اور انسٹی ٹیوٹ کی کامیابی کے لیے دعا کرائی تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے بڑا میگا پراجیکٹ تکمیل کیطرف گامزن ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے روانی میں اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا فیز ون سافٹ وئیر سمیت دیگر فنی تعلیم کے تین سالہ، چھ ماہ کے کورسز جاری ہیں اور طلبہ فنی تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں۔تجربہ کار باصلاحیت سٹاف نوجوانوں کو فنی تعلیم سکھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے فیز ٹو کا تعمیراتی کام یونی کان پرائیویٹ لمیٹڈ کے سب کنٹریکٹر عظیم خان اینڈ کو کے زیر اہتمام تکمیل کے مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

فیز ٹو میں ملٹی پرپز ہال،جامع مسجد اور80کمروں پر مشتمل بوائز ہاسٹل کی تعمیر شامل ہے۔گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کرایا گیا جس میں معروف عالم دین رفیق اختر کشمیری نے ادارے کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی اور دعائیہ تقریب میں طلبہ، سٹاف، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے فیز ٹو کی تکمیل سے ریاست بھر کے نوجوانوں کو فنی تعلیم کے حصول میں سہولیات میسر آئیں گی۔عوامی، سیاسی وسماجی حلقوں نے ریاستی نوجوانوں کی فنی تعلیم کے لیے اس میگا پراجیکٹ پر اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :