حکومت آزاد کشمیر محکمہ برقیات کے ملازمین کو واپڈا طرز مراعات کا فوری نوٹیفکشین جاری کرے

‘فنی ملازمین کو حفاظتی کٹ ‘ رسک الاونس اور محکمہ کے فوت شدہ ملازمین کو پنجاب کیطرح ڈیتھ پیکج پر آزاد کشمیر میں بھی عملدرامد یقینی بنایا جائے تنظم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات آزاد کشمیر کے نائب صدر طارق ملک کا اجلاس سے خطاب

بدھ 16 مئی 2018 21:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) حکومت آزاد کشمیر محکمہ برقیات کے ملازمین کو واپڈا طرز مراعات کا فوری نوٹیفکشین جاری کرے فنی ملازمین کو حفاظتی کٹ ، رسک الاونس اور محکمہ کے فوت شدہ ملازمین کو پنجاب کیطرح ڈیتھ پیکج پر آزاد کشمیر میں بھی عملدرامد یقینی بنایا جائے ‘محکمہ برقیات فنی ملازمین آزاد کشمیر عدم مساوات سے احساس محرومی کا شکا ر ہیں مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں مرکزی قیادت کے احتجاجی پروگرام کو مزید موثر کیا جائے گا مالی سال کے اختتام پر ریونیو ٹارگٹ متاثر ہونے کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری مالیات آزاد کشمیر پر ہوگی ن خیالات کا اظہار تنظم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات آزاد کشمیر کے مرکزی سنئیر نائب صدر محمد طارق ملک کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سنئیر راہنما چوہدری سعید ، چوہدری محمد اختر، نائب صدر صغیر احمد مغل ، سنئر ممبران ریاض احمد ، چوہدری محمد فرید ، امتیاز احمد بٹ ، محمد عمر ، جمیل احمد ، میر خلیل احمد ، عارف محمود بٹ ، صابر حسین ، ساجد حسین شاہ ، بابر ذین کے علاوہ فنی ملازمین برقیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ منظور شدہ مطالبات پر عملدارمد تک احتجاج کو جاری رکھا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سنئیر نائب صدر محمد طارق ملک نے کہا کہ اصول مساوات پنجاب کے پیش نظر واپڈا طرز مراعات آزاد کشمیر کے ملازمین برقیات کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے فنی ملازمین اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کا کونا کونا روشن کرتے ہیں کئی ملازمین حفاظتی کٹ اور ٹریننگ نہ ہونے کے باعث حادثات کا شکار ہوکر اپائنچ یا زندگی کی بازی ہار چکے ہیں لیکن فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو نہ تو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور نہ ہی پنجاب کی طرز پر آزاد کشمیر میں ڈیتھ پیکچ پر عملدرامد ہوا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے حکومت کے طرز عمل اور مطالبات پر مایوس کن اور عدم دلچسپی کے باعث ملازمین برقیات بنیادی حقوق سے محروم چلے آ رہے احتجاج ہماری مجبوری بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ مالیات آزاد کشمیر ملازمین کے مطالبات پر ہٹ دھرمی اور بے حسی ختم کرے نائب صدر صغیر احمد مغل نے کہا کہ حکومت احتجاج کے بغیر مطالبات حل کرنے کی روایت قائم کرے ملازمین کو سڑکوں پر لانے کی ذمہ داری سیکرٹری مالیات پر ہے انہوں نے کہا کہوزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رملازمین برقیات سے ناانصافی کا نوٹس لیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنئیر راہنما چوہدری محمد اختر ، چوہدری محمد سعید نے کہا کہ بیوروکریسی ملازمین کے مطالبات میں رکاوٹ پیدا کرکے حکومت اور ملازمین میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے محکمہ مالیات سفید ہاتھی بن چکا ہے جسے آزاد کشمیر کے ملازمین کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا ہمارے مطالبات جائز اور گذشتہ حکومتوں کے تسلیم شدہ ہیں مقررین نے کہا کہ محکمہ مالیات اپنا قبلہ درست کرے ریاست کے محنتی ملازمین کی حوصلہ شکنی کا سلسلسہ ختم ہونا چائے شرکاء اجلاس نے اس امر کا آعادہ کیا کہ ملازمین برقیات کے چارٹر آف ڈیمانڈپر عملدارمد نہ ہونے کی صورت میں مرکزی قیادت کے فیصلہ پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔