اسرائیل نے فلسطین میں اور بھارت نے کشمیرمیں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے ‘اقوام متحدہ تماشائی بنا ہوا ہے جو کہ افسوس ناک امر ہے ‘پوری امت مسلمہ کو متحد ہو کرکافروں کا مقابلہ کر نا ہو گا

وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 16 مئی 2018 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں اور بھارت نے کشمیرمیںمظلوم مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے اقوام متحدہ تماشائی بنا ہوا ہے جو کہ افسوس ناک امر ہے پوری امت مسلمہ کو متحد ہو کرکافروں کا مقابلہ کر نا ہو گا ۔پوری دنیا میں معصوم مسلمانوں کو بے گنا ہ قتل کیا جا رہا ہے مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جا رہی ہے فلسطین میں اسرائیلی درندوں نے امریکی سفارتخانے کے افتاح پر فائرنگ کر کے سینکڑوں مظلوم مسلمانوں کو شہد کر دیا اقوام متحدہ اور اسلامی فوجی اتحادی ممالک کوسختی سے نوٹس لینا چاہے بھارت گزشتہ7دہائیوں سے طاقت کے زور پرکشمیریوں کے پیدائشی حق کو دبانے کی کوشش کررہاہے بھارتی قابض افواج کی جانب سے قتل و غارت اور ظلم و بربریت کے باوجود وہ اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے بلکہ بھارتی مظالم اور جنگی جرائم کا کشمیری ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور ان کے حوصلے ، جذبے اور ولولے میں کسی طور پر بھی کوئی کمی نہیں آئیگی کشمیربین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس پر قراردادیں ہیں ہم حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے مقبوضہ کشمیر کے قائدین کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتیں پاکستانی وکشمیر عوام ان کی پشت پرہیںبہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان نامساحد حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور اپنے خون سے اس تحریک آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں بھارت کی قابض افواج نے اسی نام نہاد سکیورٹی آپریشن کی آڑھ میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز لا تعدادبے گناہ کشمیری نوجوانوں اور بچوں کا خون بہایا جا رہا ہے، خواتین کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کیا جا رہا ہے ان کے گھروں کو مسمار اور املاک کو تبادہ کیا جا رہا ہے اور بھارت نے پورے کشمیر میں تشدد و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی نہایت افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے معصوم کشمیریوں کو آئے روز اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے جو جنگی جرائم ہے انہوں نے شوپیاں میں شہید اور زخمی ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال سے اب تک پیلٹ گنوں کے ذریعے ہزاروںمعصوم کشمیریوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک اور جان لیوا پیلٹ گنوں سے متعددافراد کی اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ کے تحت ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے بین الاقوامی اداروں کے کیمشن کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے تاکہ وہاں کی حقیقی صورتحال دنیا کے سامنے لائی جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس حکمت عملی پر عمل پیرا ہے کہ کشمیریوں پر بے انتہاء ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جائیں تاکہ وہ اپنی جدوجہدآزادی سے دستبردار ہو جائیں انہوں نے ملت اسلامیہ اور پاکستان ہمارے ساتھ ہے کشمیر کے معاملے پر حکومت پاکستان ، پاکستانی عوام اور ساری سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں کہ سب نے ملکر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں دوطرفہ مذاکرات ہمیشہ ناکام رہے ہیںکیونکہ کشمیری اس مسئلے کی بنیادی فریق ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف پر بدستور قائم ہے۔