حکومت نے ذمہ داری پوری کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پورے اہتمام سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے علاقوں میں پہنچایا‘ ریسکیو سرگرمیوں میں مقامی لوگوں،پاک فوج،کا کردار مساوی ہے ‘ضلعی انتظامیہ نیریسکو کاروایوں میں بھر پور کردار ادا کیا‘نیلم ویلی سیاحوں کے لیئے محفوظ علاقہ ہے ‘سیاحوں کی سہولیات کے لیئے ہر ممکنہ اقدامات کیئے جارہے ہیں

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کی پریس کلب ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت

بدھ 16 مئی 2018 21:34

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے پریس کلب ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نے اپنی زمہ داری پوری کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پورے اہتمام سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے علاقوں میں پنیچایا،ریسکو سرگرمیوں میں مقامی لوگوں،پاک فوج،کا کردار مساوی ہے ضلعی انتظامیہ نیریسکو کاروایوں میں بھر پور کردار ادا کیا۔

نیلم ویلی سیاحوں کے لیئے محفوظ علاقہ ہے سیاحوں کی سہولیات کے لیئے ہر ممکنہ اقدامات کیئے جارہے ہیں‘ نیلم ویلی کے عوام نے اپنے قومی دن یوم نیلم کی خوشیاں حادثہ کی وجہ سے سوگ میں تبدیل کیں۔

(جاری ہے)

نیلم میں سیاحتی مقامات پر رابطہ سڑکوں کو پختہ کیا جائے گا نیلم ویلی روڈ کی کشادگی و پختگی کا کام جاری ہے نیلم کے لوگ مہمان نواز ہیں جنہوں نے کمال مہمان نوازی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے سیاحوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں ہونے دیا نیلم کے ہر شہری نے کمال میزبانی کا ثبوت دیا متاثرہ سیاح حکومت آزادکشمیر کے سرکاری مہمان ہیں ایک ایک لاش کی تلاش تک ریسکو اپریشن جاری رکھا جائے گا پاک فوج ایم ڈی ایس جھمبر کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیںسانحہ کنڈل شاہی میں جاں بحق سیاحوں کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :