مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ‘ملک حنیف پارٹی میں انتشار

پھیلانے سے باز رہے‘پارٹی کارکنان کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ‘ملک حنیف نے پہلے دبئی میں یوتھ ونگ کو کافی نقصان پہنچایا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیز رہنما راجہ کامران منظور کی بات چیت

بدھ 16 مئی 2018 21:34

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ملک حنیف پارٹی میں انتشار پھیلانے سے باز رہے ،پارٹی کارکنان قیمتی سرمایہ ہیں ان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ملک حنیف نے پہلے دبئی میں یوتھ ونگ کو کافی نقصان پہنچایا اس کے بعد سعودی عرب میں سینئر لیگی رہنمائوں و کارکنان کی عزت نفس کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے منافی پالیسیوں پر گامزن ہے جس سے پارٹی کارکنان میںشدید اضطراب پایا جاتا ہے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان اور سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر ملک حنیف کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے چارج شیٹ جاری کریں تا کہ کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک حنیف کی منفی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے مخلص اور دیرینہ کارکنان کو کسی بھی صورت فرامو ش نہیں کیا جا سکتے موصوف پارٹی کے اندر انتشار پھیلانے سے باز رہے اس کی پالیسیاں جماعت کے اندر انتشار پھیلانا اور کارکنوں کو قائدین سے دور کرنا ہے ایسے کارکن کی جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک حنیف نے کارکنوں کے دلوں میں پارٹی کے لیے نفرت کے بیج بو رہا ہے۔

صدر جماعت و وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور سیکرٹری جنرل سپیکر اسمبلی قابل احترام شاہ غلام قادر سے مطالبہ ہے کہ ایسے نام نہاد چیئر مین کو فوری فارغ کیا جائے تاکہ جانثار اور مخلص کارکنوں کوذہنی اذیت و پریشانی سے بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ کامران منظور نے کہا کہ سعودی عرب ،دبئی اور مڈل ایسٹ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں یوتھ ونگ کا جانثاروںنے اپنے خون پسینے سے جماعت کی آبیاری کی ہے جماعت کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں ۔

ہم ایسے چیئر مین کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کو کارکنوں کی عزت نفس کے ساتھ کھیلنے دئینگے۔ قائدین کارکنوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ملک حنیف کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے تا کہ پارٹی کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے ۔ انہوں نے کہا ملک حنیف دبئی متحدہ عرب امارات میں ن لیگ کی تنظیموں کو توڑنے اور پارٹی پالیسی کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہے اگر بروقت نوٹس نہ لیاگیا تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔