Live Updates

میرپور سٹی میں تاجروں کے الیکشن کیلئے کمیٹی ممبران نے تاجروں کے الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے کام تیز کر دیا

کنوئیر سہیل شجاع مجاہد اور معاون خصوصی چوہدری نعیم کی قیادت میں 18 رکنی کمیٹی کے ممبران کی ڈپٹی کمشنر میرپور سردار عدانان خورشید سے ملاقات

بدھ 16 مئی 2018 21:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) میرپور سٹی میں تاجروں کے الیکشن کے لیے 18رکنی کمیٹی کے ممبران نے تاجروں کے الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے کام تیز کر دیا کنوئیر سہیل شجاع مجائد اور معاون خصوصی چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں 18 رکنی کمیٹی کے ممبران کی ڈپٹی کمشنر میرپور سردار عدانان خورشید سے ملاقات ۔تاجروں کے الیکشن کے لیے بنائی گی 18رکنی کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر میرپور سے ملاقات کے دوران میرپور میں فوری تاجروں کے الیکشن کو مکمل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپور سردار عدنان خورشید سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے الیکشن کے لیے ووٹر لسٹ مکمل کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن میرپور کو ہدایات جاری کی جائیں کہ ووٹر لسٹ بنانے میں ہماری مکمل مدد کرے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر میرپور نے ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن میرپور مرزا طاہر کو موقع پر طلب کر کے یقین دلایا کہ میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹر بلدیہ کی سربراہی میں تاجروں کی ووٹر لسٹ مکمل کرنے میں مکمل مدد فراہم کرے گی ۔ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن مرزا طاہر نے 18رکنی کمیٹی کو یقین دلایا کہ تاجروں کی ووٹر لسٹ مکمل کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن بھرپور تعاون کرے گی ۔

ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید نے کہا کہ تاجروں کے الیکشن کے لیے آئین سازی کا کام پہلے ہی 18رکنی کمیٹی نے مکمل کر لیا ہے ۔اب ووٹر لسٹ پر میونسپل کارپوریشن پوری مدد کرے ۔تاجر سب سے پہلے ایسے غیر جانبدار تاجر کو الیکشن کمیشن مقرر کریں ۔جو صاف اور شفاف الیکشن کو مکمل کرنے کے لیے اچھا مدد گار ثابت ہو ۔ضلعی انتطامیہ اور میونسپل کارپویشن الیکشن کو مکمل کرنے میں ہر ممکن مدد جاری رکھے گی ۔رمضان المبارک کے فورا بعد ایک ماہ کے اندر ووٹر لسٹ مکمل کر کے مذید 15دنوں کے اندر تاجروں الیکشن مکمل ہونے کی پوری توقع ہے
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات