لکھورا نیوسٹی اسلام گڑھ کے نوجوان زیشان شمیم نے سکالرشپ پر برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

بدھ 16 مئی 2018 21:34

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) اسلام گڑھ کا ایک اور اعزاز،لکھورا نیوسٹی اسلام گڑھ کے نوجوان زیشان شمیم نے سکالرشپ پر برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔اہلیان لیڈز و اسلام گڑھ کی ذیشان شمیم کو مبارکبادیں۔ذیشان شمیم حکومت کی جانب سے سکالر شپ پر برطانیہ میں PHD کی تعلیم حاصل کرنے گے تھے۔پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر ان کے عزاز میں عدنان زبیر اورساجد حمید نے استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔

استقبالیہ میں چیرمین تنظیم مغلیہ آزاد کشمیر اوورسیز حاجی صابر مغل پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ساجد علی قریشی ،لیڈز سٹی کے موسٹ سینئرکونسلر اصغر خان قریشی، شفیلڈ سے کونسلر مرزا معروف حسین، ریٹاہرڈز میجر عنصر حمید ،ساجد حمیداور کامران ظہیر سمیت دیگر افراد نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی صابر مغل،ساجد علی قریشی اور کونسلر اصغر خان قریشی ،عدنان زبیر،ساجد حمید نے کہا کہ اسلام گڑھ کی مٹی بڑی زرخیز ہے اور ماضی میں بھی اس مٹی نے تمام شعبہ ہائے جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والوں کو جنم دیا ہے۔

ذیشان شمیم ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ذیشان شمیم نے کہا کہ ان کی کامیابی میں ان کے اساتذہ کی محنت اور ان کے والدین اور عوام علاقہ اور دوستوں کی دعائیں میرے ساتھ تھیں۔انشاء الله علمی زندگی میں اسلام گڑھ اور اپنے والدین کا نام روشن کرتارہوں گا۔