سانحہ کنڈل شاہی قابل افسوس،شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں ‘دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 16 مئی 2018 21:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ کنڈل شاہی قابل افسوس،شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،حکومت آزادکشمیر فوری طور بوسیدہ پلوں اور کھنڈرات سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے بجٹ مختص کرتے ہوئے اقدامات اٹھائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت کو ایسے واقعات کے تدار ک کے لیے ایسے بوسید ہ پلوں کے پاس پولیس کے جوان یا گارڈ رکھنے چاہیں جو سیاحوں کو گائیڈ کر سکیں تا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر پلوں کی تعمیر ،اٹھمقام تا تائو بٹ روڈ کوانٹرنیشنل معیار کے مطابق پختہ کرے ،سیاحوں کی راہنمائی کے لیے پوائنٹس بنائے جائیں ان کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت سیاحوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :