رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کا اہم اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مئی 2018 19:01

رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کا اہم اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2018ء) رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کا اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔

جبکہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اہم اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے باقاعدہ اعلان سے قبل اطلاعات کی بنیاد پر خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

(جاری ہے)

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا پرائم سیشن مغرب کی نماز کے بعد ہوگا۔

پرائم سیشن کے بعد ہی رمضان کے چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔ ماہر  فلکیات کے مطابق آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چان نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ کراچی میں مطلع مکمل طور پر صاف ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع قدرے صاف ہے۔ اس لیے رمضان کا چاند نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی عمر ساڑھے 26 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ چاند دیکھنے کا عمودی زاویہ 5 ڈگری تک ہوگا۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات کئی روز قبل ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 16 مئی کو نظر آ جائے گا۔ یوں پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ایک ہی روز میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ تاہم رمضان کا چاند نظر آ جانے کے حتمی اور سرکاری اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔