بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 16 مئی 2018 20:49

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالرکی کمی ریکارڈ ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا600روپے سستا ہو گیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1309ڈالرسے گھٹ کر1300ڈالرہوگئی ۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت57500 روپے سے گھٹ کر56900روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت49285 روپے سے گھٹ کر48471 روپے ہو گئی ۔بدھ کوفی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 660روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :