انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

بدھ 16 مئی 2018 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالراورچینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو،برطانوی پائونڈ ،یواے ای درہم اور اور سعودی ریال کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.63روپے سے بڑھ کر115.64روپے اورقیمت فروخت115.68روپے سے بڑھ کر115.69روپے ہوگئی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.30روپے اور قیمت فروخت117.80روپے پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں1.50روپے اور برطانوی پائونڈکی قیمت میں75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید139.25روپے سے گھٹ کر137.75روپے اور قیمت فروخت140.75روپے سے گھٹ کر139.25روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.50روپے سے گھٹ کر157.75 اور قیمت فروخت160.00روپی سے گھٹ کر159.25روپے ہو گئی ۔

سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمت میں اباالترتیب5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.25روپے سے گھٹ کر31.20اور قیمت فروخت31.55روپے سے گھٹ کر31.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.00روپی سے گھٹ کر31.95روپے اور قیمت فروخت32.30روپے سے گھٹ کر32.25روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔