الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ٹیکس ریٹرنز کی تمام تفصیلات بحال کرنے کے مطالبے کی ..
تازہ ترین : 1

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ٹیکس ریٹرنز کی تمام تفصیلات بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ٹیکس ریٹرنز کی تمام تفصیلات بحال کرنے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ٹیکس ریٹرنز کی تمام تفصیلات بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔۔پانامہ لیکس کے بعد حکومت نے الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ سے ٹیکس تفصیلات ہٹا دی تھیں۔ الیکشن کمیشن ویب سائٹ ہر تمام امیدواروںکے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ انکے سالانہ ٹیکس ریٹر نز ویب سائٹ پر بحال کی جائیں۔۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کا عمل صاف شفاف بنانے اور معلومات تک رسائی قوم کے بنیادی قانونی حق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2018 - 20:34:27

اس خبر پر آپ کی رائے‎