ریٹرننگ ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے تربیتی شیڈول کا اعلان
تازہ ترین : 1

ریٹرننگ ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے تربیتی شیڈول کا اعلان

ضلع راولپنڈی میں ریٹرننگ افسران ،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت (کل) شروع ہو گی

ریٹرننگ ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے تربیتی شیڈول ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018کی تیاریوں کے سلسلہ میں راولپنڈی ڈویژن کے نامزد ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تربیتی شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ الیکشن 2018کی تیاریوں کے سلسلہ میں راولپنڈی میں ریٹرننگ افسران ،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت (کل) 17مئی سے شروع ہو گی ۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی (اربن ) ملک سلیم اختر نے اے پی پی کو بتایاکہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں انتخابی عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ہے جبکہ ضلع راولپنڈی میں انتخابی عمل کے لیے مقرر کردہ ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت (آج)17مئی سے شروع ہو گی جو کہ 19مئی تک جاری رہے گی ۔

ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ضلع اٹک ،چکوال اور جہلم میں ریٹرننگ ،اسسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت کا مرحلہ 21مئی سے شروع ہو گا جو کہ 23مئی تک جاری رہے گا ۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 حلقوںکے لیے 13ریٹرننگ افسران اور 26اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران جبکہ صوبائی اسمبلی کے 27حلقوں کے لیے 27ریٹرننگ افسران اور 54اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے ہیں۔

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر این اے 55سے این اے 67 بشمول اٹک کے دو حلقوں 7راولپنڈی کے حلقوں 2چکوال کے حلقوں اور 2جہلم کے حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اسی طرح پی پی 1سے پی پی 5اٹک ڈسٹرکٹ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کے لیے 5،پی پی 6سے پی پی 20راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے 15صوبائی حلقوں کے لیے ،پی پی 21سے پی پی 24چکوال ڈسٹرکٹ کے 4حلقوں کے لیے جبکہ جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر پی پی 25سے پی پی 27تک کے 3حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی 1ملک سلیم اختر نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ضلعی الیکشن کمیشن 2018کے عام انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مصروف عمل ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ووٹرز تصدیقی مہم کے تحت شہریوں کو 280ڈسپلے مراکز سے اپنے نام اور ووٹ کے درست اندراج کے لیے تقریباً ایک ماہ سے زائد کا وقت دیا گیا جبکہ ووٹرز فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے اقدامات جاری ہیں اور یہ حتمی ووٹرز فہرست رواں ماہ کے اواخر میں عام پبلک کے لیے آویزاں کر دی جائے گی ۔

ملک سلیم اختر نے بتایاکہ ضلع راولپنڈی میں تقریباً 15لاکھ مرد ووٹرز اور 13لاکھ خواتین ووٹرز کے ساتھ رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 29لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ ووٹرز رجسٹریشن کی حالیہ مہم کے دوران ضلع راولپنڈی میں تقریباً 47000نئے ووٹرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے راولپنڈی ،اٹک ،چکوال اور جہلم میں انتخابی فہرستوں پر اعتراضات کی وصولی کے لیے 32نظر ثانی اتھارٹیز بھی قائم کی تھیں ۔

ملک سلیم اختر نے اے پی پی کو بتایاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز رجسٹریشن مہم کے دوران خواتین اور معذور افراد کی رجسٹریشن پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57سے این اے 63تک کے لیے 7ریٹرننگ افسران اور 14اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران جبکہ اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 6سے پی پی 20کے لیے 15ریٹرننگ افسران اور 30اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکے فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2018 - 20:22:37

اس خبر پر آپ کی رائے‎