رمضان کی آمد امریکی صدر کا مسلمانوں کیلئے خوشگوار پیغام
مسلمان امریکہ میں بغیر کسی حکومتی رکاوٹ کے آزادانہ رمضان کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
بدھ 16 مئی 2018 20:22
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہامریکا میں ہم سب خوش قسمتی سے ایک ایسے آئین کے تحت رہ رہے ہیں جو مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کا احترام کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ مسلمان رمضان کو اس کی اصل روح کے ساتھ کسی حکومتی رکاوٹ کے بغیر گزاریں، آئین میں دی گئیں ضمانتیں، امریکیوں کو انسانی روح کو گہرائی سے جاننے کے لیے بھی مواقع فراہم کرتی ہیں۔
ٹرمپ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مسلمانوں کی اکثریت اس مقدس مہینے میں روزہ رکھتی، فلاحی کاموں میں حصہ لیتی، عبادت اور قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہے۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں مسلمان برادری کو رمضان مبارک کہتے ہوئے کہا کہ رمضان ہمیں امریکی زندگی کے مذہبی رنگوں میں مسلمانوں کے رنگ کی یاد دلاتا ہے۔اس ضمن میں یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر کی جانب سے رمضان کے موقع پر دیئے گئے بیان کو دہشت گردی کے مسئلے سے منسلک کرنے پر مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہوگیا تھا۔امریکی صدر نے گزشتہ برس اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس سال مقدس ماہ کا آغاز ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا مصر اور برطانیہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں ضائع ہونے والی معصوم جانوں پر سوگ منا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہونے کا یہ عمل براہ راست رمضان کی روح کے خلاف ہے، اس طرح کی کارروائیاں صرف دہشت گردی اور اس کے نظریات کو شکست دینے کی کوششوں کو کمزور کرتی ہیں۔مزید یہ کہ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک ٹرمپ کے تعلقات مسلمانوں کے ساتھ متنازع ہی رہے ہیں، حلف اٹھانے کے صرف ایک ماہ بعد ہی انہوں نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا سفر کرنے پر پابندی لگادی تھی، جس کے بعد احتجاج اور قانونی کارروائیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.