چیئرمین نیب کو ہٹانے کی مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد

چیئرمین نیب کا رویہ جانبدارانہ ہے،درخواست میں موقف

بدھ 16 مئی 2018 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) چیئرمین نیب کو ہٹانے کی مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کردی گئی ، رجسٹرار سپریم کورٹ مسلم لیگ ن کی طرف سے دائر کردہ درخواست اعتراضات عائد کرتے ہوے واپس کردی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے بیرون ملک رقم منقل کرنے کے معاملے پر نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے بعد مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نور اعوان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کی استدعا کرتے ہوے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب کا رویہ جانبدارانہ ہے ، چیرمین اور نیب کی جانب سے نواز شریف کیخلاف جھوٹی من گھڑت خبر پر اعلامیے کے اجراء پر ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ، چیئرمین نیب اور ادارہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے معافی مانگے اور غیر زمہ داری کے مظاہرے پر چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹایا جاے ، تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے گئے ہیں ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعترارض عائد کی ہے کہ درخواست گزار نے اس معاملے پر کسی مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا فراہم کیا گیا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ رولز کے مطابق نہیں ۔