لاہور ہائیکورٹ کا احدچیمہ کے شریک ملزم 2 افسروں اور وعدہ معاف گواہوں کو رہا کرنے ..
تازہ ترین : 1

لاہور ہائیکورٹ کا احدچیمہ کے شریک ملزم 2 افسروں اور وعدہ معاف گواہوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا احدچیمہ کے شریک ملزم 2 افسروں اور وعدہ معاف گواہوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احدچیمہ کے شریک ملزم 2 افسروں اور وعدہ معاف گواہوں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے دو ملزموں کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔۔سماعت کے دوران ملزموں کے وکیل نے بتایا کہ احدچیمہ کے ایما پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ نیب کے وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت نہیں کی جس پر ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے دو ملزموں کو دو، دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2018 - 20:39:20

اس خبر پر آپ کی رائے‎