ماہرہ خان نے اپنے بھارتی دیوانے کو سرحد پر بلا کر رقص کی پیشکش کردی

بدھ 16 مئی 2018 20:39

ماہرہ خان نے اپنے بھارتی دیوانے کو سرحد پر بلا کر رقص کی پیشکش کردی
کانز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بھارتی دیوانے کو سرحد پر بلاکر ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔فلمی ستاروں سے دیوانگی کی حد تک محبت کوئی حد نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے وغیرہ کو بھارت کے علاوہ پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔

اب اس فہرست میں ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکاری کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں جوبھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود اپنی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ماہرہ تک پہنچاتے ہیں۔حال ہی میں ماہرہ خان نے 71 ویں انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی، کانز میں شرکت کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور فیشن کے چرچے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی جاری ہیں جب کہ ماہرہ کے بھارتی دیوانوں کی جانب سے بھی انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ماہرہ کے ایک بھارتی مداح نے ان کے لئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام شیئر کرایا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کے لئے اپنی دیوانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہماہرہ خان کانز کے دوران آپ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں، میں نے اتوار کا پورا دن صرف آپ کی تصاویر دیکھ کر گزارا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے مداح کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بطور خاص اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ری ٹوئٹ کیا اور اسے پاک بھارت سرحد پر بلاکر اسے گلے لگانے اور اس کے ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے اپنیدیوانے کو کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔۔