سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا

عدالت کے روبرو پیشی تک اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل رہے گی

بدھ 16 مئی 2018 20:16

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینٹ کی رکنیت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسحاق ڈار کی عدالت کے روبرو پیشی تک سینٹ کی رکنیت معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کے سینٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے نواز ش علی پیر زادہ نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے ، پی پی پی رہنما نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسحاق ڈار عدالتی مفرور ہیں وہ سینٹ الیکشن کے لیے اہل نہیں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برخلاف ہے ، اسحاق ڈار کو مجلس شوریٰ کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیتے ہوے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، نواز ش علی پیر زادہ کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے اسحاق ڈار سے بھی جواب طلب کیا تھا اور انہیں ذاتی حیثیت مین پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا لیکن اسحاق ڈار عدالتی حکم کے باوجود آٹھ مئی کو عدالت میں پیش نہ ہو ئے جس پر عدالت نے انکی سینٹ رکنیت معطل کردی تھی اور اب عدالت عظمیٰ نے آٹھ مئی کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق عدالت نے اسحاق ڈار کو پیش ہونے کے حکم دیا تھا انکے وکیل کے مطابق وہ بیماری کے باعث پاکستان نہیں ہے آسکتے لہذا عدالت کیس کی مزید سماعت عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کرتی ہے لیکن اسحاق ڈار کی عدالت میں پیشی تک سینٹ کی رکنیت معطل رہے گی ۔

۔