فلم ریس 3 اچھی موسیقی اور ایکشن پر مبنی فلم ہے، سلمان خان

بدھ 16 مئی 2018 19:51

فلم ریس 3 اچھی موسیقی اور ایکشن پر مبنی فلم ہے، سلمان خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم ریس 3 اچھی موسیقی اور ایکشن پر مبنی فلم ہے جو لوگوں کو پسند آئے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں معیاری فلمیں پسند ہیں جیسے اس سے قبل بنتی تھیں اور فلم ریس 3 ایسی ہی ایک فلم ہے یعنی یہ فلم اس روش کی عکاسی کرتی ہے جو دھرمینر جی اور امیتابھ صاحب کے دور میں اپنائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریس 3 اچھی موسیقی اور ایکشن پر مبنی فلم ہے جو لوگوں کو پسند آئے گی۔ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں، جو رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔۔