میرے پاس لوگوں کو برا بھلا کے لئے کوئی وقت نہیں ، امیتابھ بچن

بدھ 16 مئی 2018 19:51

میرے پاس لوگوں کو برا بھلا کے لئے کوئی وقت نہیں ، امیتابھ بچن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کے پاس کسی کو برا بھلا کہنے کے لئے کوئی وقت نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنے بلاگ پر کسی کو برا بھلا کہنے اور ناروا سلوک کا وقت نہیں ہے بلکہ میں وہ وقت اپنے کام اور مداحوں کے گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ مجھے وہ تنقید پسند ہیجو مجھے میری ذات، عزت و وقار، کام، برتائو اور وضع داری میں مزید بہتری لانے پر اکساتی ہو اور اس پر میں ان لوگوں کا شکرگزار ہوں، اگر کوئی بھی میرے ساتھ اس طرح کا برتائو کرتا ہے تو میں اسے کھلے دل سے سنوں گا۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ٹھگز آف ہندوستان میں دکھائی دیں گے جس میں اداکار عامر خان اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔۔