چیرمین نیب کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف میں شرکت سے معذرت

میڈیا کے ذریعے طلبی نہیں ہو سکتی باقاعدہ نوٹس جاری کیا جا ئے ۔جسٹس (ر) جاوید اقبال

بدھ 16 مئی 2018 19:46

چیرمین نیب کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف میں شرکت سے معذرت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف میں شرکت سے معذرت کرتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے طلبی نہیں ہو سکتی باقاعدہ نوٹس جاری کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطا بق چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبا ل نے نیب کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف میں شرکت سے معذرت کر لی، نیب ذرلع کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب کو قائمہ کی جانب سے طلبی کا نوٹس مو صو ل نہیں ہوا میڈیا کے ذریعے چیرمین نیب کی طلبی نہیں ہو سکتی یہ کوئی طریقہ کا ر نہیں کہ میڈیا کے ذریعے طلب کیا جائے اس کے لیے با قاعدہ نوٹس جا ری ہو تا ہے چیرمین نیب کو خصوصی طور پر بلانے کے لیے نوٹس جا ری کیا جا تا ہے ۔

واضح رہے نیب کی انصاف کمیٹی نے چیرمین کو نواز شریف پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کے لیے گزشتہ رو ز انصاف کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :