چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف کی ملا قات

فوجی تعلقات اور خطے میں سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 16 مئی 2018 19:46

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف کی ملا قات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف جنرل راجندرا اچھیتری نے ملاقات کی جس میں فوجی تعلقات اور خطے میں سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز پاکستان کے دورے پر آئے نیپالی وزیراعظم راجندرا اچھیتری نے راولپنڈی جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے طویل ملاقات بھی کی جس میں فوجی تعلقات سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی اس موقع پر نیپالی آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف امن کی راہ پیدا کرنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور یادگار شہداء پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔