چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں طلبی : پیپلزپارٹی کے ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی کے استعفو ں کی تصدیق ہوگئی

چیئرمین نیب کو بلوانے کا مقصد منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات پر دباؤ ڈالنا ہے ،ایسا اقدام پارلیمانی روایات کے خلاف ہے ،استعفیٰ کا متن

بدھ 16 مئی 2018 19:36

چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں طلبی : پیپلزپارٹی کے ارکان نوید قمر اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف میں طلبی پر پیپلزپارٹی کی2ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو احتجاجً پیش کردیا جس کے بعد آئندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹی قانون انصاف میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی نہیں ہوگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جانب سے نواز شریف کا 4.

(جاری ہے)

9ارب ڈالر بھارت بجھوانے کے حوالے سے پریس ریلز جاری کی تھی جس پر قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے چیئرمین نیب کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا تھا جس پر کمیٹی کی2پیپلزپارٹی کے ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے احتجاجً قومی اسمبلی کے رول 218 کے تحت اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو پیش کردیے جس کے تصدیق ہوگئی استعفوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو بلوانے کا مقصد منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے یہ اقدام نہ صرف پارلیمانی اقدام کے خلاف ہے بلکہ آزادنہ تحقیقات کو بھی متاثر کرسکتا ہے