غزہ ؛مرکزی ہسپتال زخمیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ،خون عطیہ کرنے والوں کی قطاریں لگ گئیں

بدھ 16 مئی 2018 19:18

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) غزہ کے مرکزی ہسپتال شفا میں زخمی ہونیوالے افراد کو خون کا عطیہ دینے کیلئے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں،لوگوں نے کئی گھنٹے انتظار کے بعد اپنے خون کے عطیات جمع کرائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے مرکزی ہسپتال شفا میں زخمی ہونیوالے افراد کو خون کا عطیہ دینے کیلئے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں،لوگوں نے کئی گھنٹے انتظار کے بعد اپنے خون کے عطیات جمع کرائے۔دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں کے علاوہ 2700سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے۔اس نے اس واقعے کو نسل کشی قرار دیا ہے۔یہ غزہ میں 2014 میں ہونے والی جنگ کے بعد سے مہلک ترین دن تھا۔

متعلقہ عنوان :