لاہور ہائیکورٹ نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 16 مئی 2018 19:18

لاہور ہائیکورٹ نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے  درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مراز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے ایک دوسری درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔ درحواست گزار تنظیم کے وکیل احمد اویس نے استدعا کی کہ درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دی جائے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے استدعا منظور کرلی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے پاکستان اور قومی سلامتی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ نواز شریف متنازعہ بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے،درخواست گزار کے وکیل کے مطابق نواز شریف کا بیان قابل دست اندازی جرم ہے اور آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے اسی لیے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے اور وفاقی حکومت کو نواز شریف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔