پاکستان کے بیرونی قرضوں کا بوجھ ریکارڈ سطح پر، 91 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

بدھ 16 مئی 2018 18:59

پاکستان کے بیرونی قرضوں کا بوجھ ریکارڈ سطح پر، 91 ارب ڈالر سے بڑھ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ ریکارڈ سطح کو چھونے لگا، اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضے 91 ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ملک کو قرضوں کے جال سے نکلانے کے بلند و بالا دعوے تو بہت کئے گئے، کشکول توڑنے کے باتیں بھی خوب کی گئیں مگر حقیت تو اس کے برعکس ہی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے صرف 6 ماہ کے دوران حکومت نے ہر ماہ اوسط 1 ارب ڈالر کا قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2017 سے مارچ 2018 کے دوران بیرونی قرضوں میں 8 ارب 33 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 91 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو گئے جبکہ مارچ 2017 سے مارچ 2018 کے دوران بیرونی قرضوں میں 13 ارب 85 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 24 کروڑ ڈالر مالیت کے سکوک اور بانڈز بھی فروخت کئے گئے۔۔

متعلقہ عنوان :