رمضان کی آمد: بینکوں سے زکوہ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا شروع کر دیتے ہیں ، 570 ارب فراہم کر دیئے گئے

بدھ 16 مئی 2018 18:59

رمضان کی آمد: بینکوں سے  زکوہ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بینکوں سے رقوم نکلا شروع ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بینکوں کو 570 ارب روپے فراہم کر دیئے گئے۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کردیں، نقد کی اشد ضرورت کی صورت میں اسٹیٹ بینک نے 11 مئی کو بینکوں کو 470 ارب روپے فراہم کیے۔

(جاری ہے)

بینکوں کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے 5 روز کے لئے مزید 100 ارب روپے بینکوں کو جاری کیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان میں بینک اکاونٹس سے زکوہ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا شروع کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ کئی افراد رمضان سے قبل ہی عید کی خریداری شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بینکوں کو چند روز کے لئے رقم کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :