سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کردی

بدھ 16 مئی 2018 18:41

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی جانب سے جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے سے متعلق دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ۔درخواست گذار کی جانب سے بیرسٹر خالد جاوید نے موقف اختیار کیا تھا کہ شرجیل میمن کو احتساب عدالت نے علاج کیلیے اسپتال داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔

ہائیکورٹ نے 14 مئی کے فیصلے میں شرجیل میمن کو علاج کیلیے اسپتال لے جانے اور واپس جیل لانے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب سمیت کسی نے اپیل نہیں کی تھی۔ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو غیرضروری طور پر مداخلت کی۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے شرجیل میمن کو کسی بھی نجی اسپتال سے علاج کرانے کی اجازت بھی دی تھی ۔عدالت عالیہ کے حکم کے بعد شرجیل میمن کو اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا ۔نیب کورٹ نے ملزم کو اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔ضمانت سے متعلق حکم نامہ میں ترمیم کی جائے۔شرجیل میمن کو اسپتال میں علاج جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شرجیل انعا م میمن کی اسپتال منتقل کیے جانے سے متعلق درخواست مسترد کردی ۔