فلپس لائٹنگ اب سگنیفائی (Signify) ہے

بدھ 16 مئی 2018 18:28

فلپس لائٹنگ اب سگنیفائی (Signify) ہے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) لائٹنگ کی دنیا میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والی سگنیفائی(Signify) نے کمپنی کی شراکت داری سے متعلق دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے اپنا نام فلپس لائٹنگ N.V. سے سگنیفائی N.V. کر کے اپنی کمپنی کے نئے نام کا اجراء کیا۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سگنیفائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک رونڈولاٹ نے کہا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نیا نام اس خیال سے منتخب کیا کہ کس طرح روشنی ایک جدید اور intelligent language بن چکی ہے جو پیغام پہنچانے اور آپس میں ربط پیدا کرنے کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔

یہ ہمارے اسٹریٹجک وژن اور مقاصد کا واضح اظہار ہے تاکہ روشن زندگیوں اور ایک بہتر دنیا کے لیے روشنی کی غیرمعمولی اہمیت کو اجاگرکیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سگنیفائی رائل فلپس کے ساتھ موجودہ لائسنسنگ معاہدے کے تحت اپنی مصنوعات کے لیے فلپس برانڈ کا نام استعمال کرنا جاری رکھے گا۔ کمپنی جن ممالک میں فعال ہے ان میں 2019 کے آغاز سے اپنے نام کی تبدیلی کو لاگو کرنے کی توقع رکھتی ہے۔

آئنڈ ہوون، دی نیدرلینڈز میں فلپس کے نام سے قائم ہونے کے بعد ہم نے لائٹنگ کی صنعت میں ایسی جدتوں کو فروغ دیا جس نے پیشہ ورانہ اور صارفین کی مارکیٹوں میں 127 سالوں سے زیادہ عرصہ خدمات انجام دیں۔ 2016 میں ہم نے فلپس سے علیحدگی کرتے ہوئے ایک علیحدہ کمپنی بنائی جو ایمسٹرڈیم یورو نیکسٹ اسٹاک ایکسچینج (AEX) پر موجود ہے۔ ہم مارچ 2018 میں AEX کے بینچ مارک انڈیکس میں شامل کیے گئے۔

70 سے زائد ممالک میں موجود ہوتے ہوئے اور دنیا بھر میں 32,000 افراد کے ساتھ سگنیفائی نے 2017 میں 7 ارب یوروکی فروخت کی اور تحقیق و ترقی کی مد میں 354 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی۔ ایرک رونڈولاٹ نے مزید کہا کہ روشنی ایک بنیادی اہمیت کے اصول نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور اس کو نیٹ ورک، سافٹ ویئر اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے جوڑنے کے بعد ہم نے ایک جدید دور کا آغاز کیا جہاں روشنی منور کرنے سے بڑھ کر value فراہم کرتی ہے۔

سگنیفائی کی خبریں نیوزروم، ٹوئٹر اور لنکڈ ان پر موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے معلومات انویسٹر ریلیشنز کے صفحے پر دستیاب ہیں۔ سگنیفائی (یورونیکسٹ: LIGHT) پیشہ ور اور کنزومرز اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے لیے لائٹنگ کی دنیا میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہماری فلپس کی مصنوعات interact connected lighting system and data-enabled services، کاروباری اقدار فراہم کرتی ہیں اور گھروں، عمارتوں اور شہری علاقوں کی زندگیوں میں جدت لاتی ہیں۔

2017 میں 7 بلین یورو کی فروخت، تقریباً 32,000 ملازمین اور 70 سے زیادہ ممالک میں اپنی موجودگی کے ساتھ ہم بہتر دنیا اور منور زندگیوں کے لیے روشنی کی غیر معمولی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔سگنیفائی کی خبریں نیوزروم، ٹوئیٹر اور لنکڈ ان پر موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے معلومات انویسٹر ریلیشنز کے صفحے پر دستیاب ہیں۔