رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا

بدھ 16 مئی 2018 18:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان رینجرز ( سندھ) نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے آرٹلری میدان اور سول لائن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اللہ آندوخان عرف شاہد اور وقار علی کو گرفتار کیا جو بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔

اسطرح ملیر سٹی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد خورشید اور نیاز احمد کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلح، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔