پاک قطر تکافل گروپ کیلئے ایف پی سی سی آئی برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ

بدھ 16 مئی 2018 18:21

پاک قطر تکافل گروپ کیلئے ایف پی سی سی آئی برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاک قطر تکافل گروپ کوایف پی سی سی آئی کی جانب سے برانڈ آف دی ایئر 2018کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔پاک قطر تکافل گروپ کو یہ ایوارڈ ایف پی سی سی آئی کی برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ ڈسٹری بیوشن تقریب میں دیا گیا ۔ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد اعوان اور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ناصر علی موجوتھے۔

یاد رہے کہ پاک قطر تکافل گروپ پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ پاک قطر تکافل پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا تکافل گروپ ہے جو ایک دہائی سے ملک بھر میںتکافل کا سب سے بڑا برانچ نیٹ ورک چلا رہاہے۔

(جاری ہے)

پاک قطر فیملی تکافل اسلامک فنانس انڈسٹری کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کی ملک کے 41شہروں میں 70برانچز ہیں۔

ملک بھر کے 200شہروں میں 3500بینک برانچز بینکا تکافل پراڈکٹس فراہم کررہی ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل کے سربراہ شیخ علی بن عبداللہ التھانی ہیں۔قطر کے مضبوط مالیاتی ادارے پاک قطر تکافل گروپ کے اسپانسرز ہیں۔ کمپنی کے شریعہ ایڈوائزری بورڈ میں ممتاز شریعہ اسکالرز شامل ہیں۔ شریعہ بورڈ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی ہیں۔

یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل 1250بلین روپے سے زیادہ ہے۔ کمپنی کو جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے 'A'مثبت آئوٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے۔ کمپنی کو انٹرنیشنل تکافل سمٹ لندن میں بہترین تکافل آپریٹرایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پاک قطر جنرل تکافل کمپنی تکافل مارکیٹ میںجنرل تکافل (نان لائف )کی جامع پراڈکٹس کا پورٹ فولیو پیش کرتی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل 509ملین روپے ہے۔ کمپنی کو جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے 'A-'سٹیبل آئوٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے جبکہ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے 'A'اسٹیبل آئوٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے۔پاک قطر جنرل تکافل ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :