وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد ،ْ نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 16 مئی 2018 18:19

ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے بذریعہ ٹوئٹر مسلمانوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا اور کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی طرف سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار پرغور کرینگے ۔

کینیڈین وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ رمضان میں لوگ مساجد اور گھروں میں جمع ہو کر عبادت کرتے ہیں، یہ وہ ماہ ہے جو یاد دلاتا ہے کہ ہم دوسروں کی ضروریات کوترجیح دیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم یہاں کی مسلم کمیونٹی اور کینیڈا کیلئے اٴْن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور وہ رمضان المبارک کی آمد پر بہت خوش ہیں۔