آزاد جموں وکشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کا تعین کردیا گیا

بدھ 16 مئی 2018 17:26

میر پو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) آزاد جموں وکشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کا تعین کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبار ک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کام کے والے دفاتر میں سموار تا جمعرات دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے جبکہ جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے دن ایک بجے اوقات کار ہونگے ۔اس طرح ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دن ایک بجے جبکہ جمعہ کو صبح 8بجے سے دن12 بجے اوقات کار ہونگے۔یہ بات آزاد جموں وکشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کیطرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکشن میں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :