اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا ،ْ مقررہ وقت میں ایک ایک گول کیا ،ْمیچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا

بدھ 16 مئی 2018 17:26

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ..
ْ ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔روس کے شہر ماسکو کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت میں ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پر گول کیے گئے جب کہ ازبکستان نے 6 گول کر کے فائنل اپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا کو سیمی فائنل میں 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔