قصور ،ْ 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے باپ سمیت 3 ملزمان گرفتار

بدھ 16 مئی 2018 17:22

قصور ،ْ 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے باپ سمیت 3 ملزمان گرفتار
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں پولیس نے ایک 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں اس کے سگے باپ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن قصور قدوس بیگ نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 14 سالہ لڑکی کے نانا کی درخواست پر تھانا بی ڈویڑن میں مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں متاثرہ لڑکی کا باپ، چچا اور ایک ہمسایہ شامل ہے۔ایس پی قصور کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس جنوری میں قصور کی 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :