سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو کل تک جواب داخل کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 16 مئی 2018 17:22

سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو کل تک جواب داخل کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کے روبرو مردم شماری کے نتائج کیخلاف درخواست گزار مرید علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔

درخواست میں مرید علی شاہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملک کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ جنوری کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں ملک کی آبادی 20 کروڑ 66 لاکھ بتائی گئی ۔ لہذا مردم شماری میں غلط نتائج کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا جائے ۔