ایف آئی اے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف گواہ پیش نہ کر سکی ،ْعدالت کا برہمی کا اظہار

بدھ 16 مئی 2018 17:22

ایف آئی اے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف گواہ پیش نہ کر سکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) وفاقی انٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کے 26 مقدمات پر سماعت کے دور ان ایف آئی اے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف گواہ پیش نہ کر سکی عدالت نے گواہ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو 20 جون تک ملزمان کے خلاف گواہان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن سے متعلق دائر 26 مقدمات پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایف آئی اے حکام سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف گواہ پیش نہ کر سکی ، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ 20 جون تک ملزمان کیخلاف گواہوں کو پیش کریں ۔ واضح رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیر یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے ۔ ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے ۔ ٹڈاپ اسکینڈل کے 26 مقدمات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، طارق اقبال پوری ، عبدالکریم داؤد پوتہ ، عدنان زمان ، محمد زبیر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں ۔ مقدمے میں 10 سے زائد ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔