ازبکستان اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا، ازبکستان نے پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 6-5 گولز سے شکست دی

بدھ 16 مئی 2018 16:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ازبکستان نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، ازبکستان نے پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 5 کے مقابلے میں 6 گولز سے ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو روس میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں ازبکستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ مین قسمت نے ازبکستان کا ساتھ دیا اور اس نے پاکستان کو پنالٹی ککس پر 6-5 گولز سے ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اسطرح مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا، ازبکستان نے پاکستان کو پنالٹی ککس پر 5 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :