رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا،پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے‘ عامر خان

پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار ،باکسنگ رنگ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو یکجا کرسکتی ہے میرے بھائی ہارون خان اب پاکستان میں باکسنگ کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے‘داتا دربار حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا جس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار کے مزار پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ جب بھی لاہور آتا ہوں تو داتا دربار پر حاضری دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

باکسر نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ اب ستمبر میں ہوگی۔عامر خان نے باکسنگ کے ذریعے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کا مطلب امن ہے، اس سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، باکسنگ رنگ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو یکجا کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا، لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے جب کہ آئندہ بھارتی کھلاڑی بھی شاید لیگ کا حصہ ہوں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ہارون خان اب پاکستان میں باکسنگ کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :