واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز میں داخل

حکومت واپڈا ہائیڈور یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدار کریں ،ْملازمین کا مطالبہ

بدھ 16 مئی 2018 16:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگئی ہے ،ملازمین کا ایس ڈی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا ،حکومت واپڈا ہائیڈور یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدار کریں ، شہدائوں کے ورثاء کو معاوضہ ، ملازمین کو بونس الائونس سمیت واپڈا ہلکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ،ملازمین کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کے ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق دوسرے روز میں داخل ہوگیا واپڈا کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے منظوری کے لیے یونین رہنماء محمد بخش بلوچ کی قیادت میں ایس ڈی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا احتجاجی مظاہرہ و دھرے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے واپڈا یونین کے رہنماو محمد بخش بلوچ ،فضل احمد، بابو عبدالمجید کھوسہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ہائیڈرو یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں حکومت وقت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے لیکن کئی ماہ گذرنے کے باوجود ملازمین کے مسائل حل نہیں کئے گئے اور ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کے ایک درجن کے قریب ملازمین دوران کام شہید ہوگئے لیکن حکومتی اعلان کے باجود تا حال شہید ملازمین کے ورثاء کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے ورثاء کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت واپڈاہائیڈرویونین کے 33فیصد سن کوٹہ پر ملازمین کے بچوں کی بھرتی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت واپڈاہائیڈرویونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرتے ہوئے ملازمین کے جائز مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گااور اپنے مطالبات کے حق میں آج مورخہ17مئی کو بھی ایس ڈی او آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :