ڈھاڈر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس نائب تحصیلدار ڈھاڈر کامران رئیسانی کی سربراہی میں منعقد ہوا

اجلاس میں مختلف اشیاء خردنوش اورضروری اشیاء کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتیں مقرر کر دی گئیں

بدھ 16 مئی 2018 16:30

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) ڈھاڈر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس نائب تحصیلدار ڈھاڈر کامران رئیسانی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں تاجر برادری سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اجلاس میں مختلف اشیاء خردنوش اورضروری اشیاء کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور انکی قیمتیں مقرر کر دی گئیں اس موقع پر نائب تحصیلدار ڈھاڈر کامران رئیسانی نے تاجر برادری سے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو اشیاء خردنوش کی مرتب کردہ مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ماہ مبارک کے دورا ن منافع خوری اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور انہیں فی کس پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا تاکہ ماہ صیام میں عوام کو ضروریہ اشیاء خرد نوش پر ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور تمام دکاندار گوشت،دہی،دودھ،سبزی،برف ،پھل اور پرچون سامان میں مناسب کمی کرکے روزہ داروں کو ریلیف دیں تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو پوری کرسکیںانہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ پرائس لسٹ کو ہر دکاندار اپنی دکان پر آویزاں کریں تاکہ مقررکردہ ریٹ لسٹ پر عوام کی بھی نظر ہو انتظامیہ ماہ مبارک میں پرائس کمیٹی کو ہر صورت چیک اینڈ بیلنس رکھے گی اور میں وقتا فوقتا خود بازار کا دورہ کرکے ریٹ لسٹ چیک کرونگا کوئی بھی تاجر غفلت کا مرتکب پایا گیا تو قانونی کاروائی کی جائیگی

متعلقہ عنوان :