Live Updates

رمضان المبارک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، چیکنگ ٹیمیں تشکیل

بدھ 16 مئی 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس فراہمی کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے ایمرجنسی سیل قائم کر کیٹیمیں تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے رمضان المبارک کے لئے ایمرجنسی سیل قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سیل سحری و افطاری میں گیس پریشرکی مانیٹرنگ کرے گا۔ مانیٹرنگ میں کم پریشر کیعلاقوں کی شکایات پرگیس بحال کی جائیگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو انجینئرزپر مشتمل سات ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شکایات کی صورت میں ٹیمیں بروقت پہنچ کر شکایت کا ازالہ کریں گی۔ شکایت کی صورت میں صارفین04299268426 اور04235759936 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات